ان کے جلوس جنازہ میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ اورطلباء کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شہید مسعود علی محمدی کے جنازے کی آخری رسومات میں متعددحکومتی نمائندوں اورپارلیمنٹ ميں ثقافتی کمیشن کے چئرمین ڈاکٹرحداد عادل سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی ۔شہید علی محمدی کے جنازے میں شریک لوگوں نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد ، منافق مردہ باد کے نعرے لگاکرایک بارپھر اپنے اس نعرے کودوہرایا کہ ایٹمی توانائی ہمارا مسلمہ حق ہے ۔ اس موقع پرجذباتی مناظردیکھنے میں آئے شہید علی محمدی کوتہران کےشمالی علاقے چیذرمیں امامزادہ علی اکبرکے روضے میں سپردخاک کیا گیا ہے ۔یادرہے تہران یونیورسٹی کے پروفیسراورایٹمی سائنسداں ڈاکٹرمسعود علی محمدی کوگذشتہ منگل کےدن امریکہ اورصہیونی حکومت سے وابستہ ایجنٹوں نے ان کے گھرکے باہربم کا دھماکہ کرکے انھیں شہید کردیا تھا .
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175989
دوروزقبل تہران میں سامراجی ایجنٹوں کےہاتھوں شہید ہونےوالے ماہرطبیعات اورایٹمی سائنسداں ڈاکٹرعلی محمدی کوآج سپردخاک کردیا گیا ۔